بچپن سے پلاٹینم جوبلی تک: ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہPA Media

ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی مرکزِ نگاہ بن کر ہی گزاری۔ یہاں ہم برطانیہ کی اس سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ کی زندگی کی تصویری جھلکیاں پیش کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنالزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈزر 21 اپریل 1926 کو لندن کے برکلے سکوائر کے قریب واقع ایک مکان میں پیدا ہوئیں۔ وہ بادشاہ جارج پنجم کے دوسرے بیٹے ڈیوک آف یارک البرٹ اور ان کی اہلیہ لیڈی الزبتھ باؤز-لیون کی پہلی اولاد تھیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنان کے بچپن میں کسی کو یہ خیال تک نہیں تھا کہ ایک دن وہ برطانیہ کے تخت پر بیٹھیں گی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنتاہم انھوں نے اپنے پچپن سے ہی ایک ذمہ دار شخصیت ہونے کا ثبوت دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنالزبتھ اور 1930 میں جنم لینے والی ان کی بہن مارگریٹ روز نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن1936 میں ایڈورڈ ہشتم کی تخت سے دستبرداری کے بعد الزبتھ کے والد جارج ششم کے نام سے تخت نشین ہوئے اور الزبتھ ان کی ولی عہد بن گئیں۔

،تصویر کا ذریعہTopical Press Agency / Getty Images

،تصویر کا کیپشندوسری جنگِ عظیم میں الزبتھ اور ان کا بہن مارگریٹ کو ونڈزر منتقل کیا گیا۔ اس تصویر میں انھیں بی بی سی کے چلڈرن آور کے دوران قوم سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشننوجوان شہزادی نے جنگ کے اختتامی دنوں میں اے ٹی ایس میں شمولیت اختیار کی اور لاری چلانا اور اس کی مرمت کرنا سیکھا

،تصویر کا ذریعہBert Hardy / Getty Images

،تصویر کا کیپشن1947 میں انھوں نے اپنے ایک دور کے کزن فلپ ماؤنٹ بیٹن سے شادی کی جنھیں ڈیوک آف ایڈنبرا کا خطاب ملا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشناس جوڑے کے یہاں پہلے بچے چارلس کی پیدائش 1948 میں ہوئی جبکہ بیٹی این 1950 میں دنیا میں آئی۔

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنالزبتھ عمر بھر اپنی والدہ کے بہت قریب رہیں۔ اس تصویر میں انھیں 1951میں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنجنوری 1952 میں الزبتھ اپنے بیمار والد کی جگہ غیرملکی دورے پر گئیں اور چند دن بعد بادشاہ سوتے میں وفات پا گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنالزبتھ فوری طور پر واپس وطن پہنچیں۔ برطانیہ کی نئی ملکہ اس وقت 25 برس کی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنتاجپوشی سے قبل بادشاہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ہوئی جس میں الزبتھ کو اپنی والدہ اور دادی کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہUniversal History Archive

،تصویر کا کیپشنجون 1953 میں ویسٹ منسٹر ایبی میں الزبتھ کی تاجپوشی ہوئی

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنتاجپوشی کے بعد ملکہ الزبتھ دوم اور ڈیوک آف ایڈنبرا عوامی دیدار کے لیے بکنگھم پیلس کی بالکونی میں نمودار ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناگرچہ برطانیہ جنگ کے بعد بھی کفایت شعاری کو اپنائے ہوئے تھا، لیکن کچھ مبصرین نے تاج پوشی کو ایک نئے الزبتھ دور کا آغاز قرار دیا۔ یہاں ملکہ الزبتھ دوم فرانس کے شہر پیرس کے اوپرا میں سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنسنہ 1957 میں ملکہ کی کرسمس ڈے کے موقع پر قوم کے لیے بہت سی ٹیلی ویژن نشریات میں سے پہلی نشریات

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنبادشاہت کی طرف برطانوی معاشرے اور رویے میں تبدیلیاں آ رہی تھیں اور 'بادشاہت' کی اصطلاح وقت کے ساتھ ساتھ 'شاہی خاندان' میں تبدیل ہو گئی۔ سنہ 1958 میں کرالی نیو ٹاؤن، سسیکس میں مسٹر اور مسز ایڈی ہیمنڈ کے گھر کے دورے کے موقع پر ملکہ پڑوسیوں کی نگاہوں کا مرکز ہیں

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنملکہ الزبتھ اپنی سرکاری مصروفیات کے دوران بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارتی تھی، یہاں وہ فراگمور ونڈسر کاسل میں اپنے بیٹی شہزادی این کے ساتھ

،تصویر کا ذریعہMirrorpix / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1966 میں ومبلے میں ملکہ الزبتھ دوم انگلینڈ کے کپتان بوبی مورے کو جولیٹ رمٹ ٹرافی دیتے ہوئے، انگلینڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں مغربی جرمنی کو چار دو سے شکست دی تھی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن29 اکتوبر 1966 کو ملکہ الزبتھ نے ویلش کے گاؤں ابرفین کا دورہ کیا جہاں آٹھ روز قبل کوئلہ کی کان کی لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں پنٹگلاس جونیئر سکول میں 144 افراد ہلاک ہوئے جن میں 116 بچے تھے۔ اس واقعے پر ملکہ واضح طور پر دکھ میں دکھائی دیں اور یہ ان کے دور حکمرانی کے جذباتی ترین لمحات میں سے ایک ہے

،تصویر کا ذریعہMirrorpix / Getty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1969 شاہی خاندان نامی ڈاکیومنٹری پہلی مرتبہ نشر کی گئی۔ اس ڈاکیومنٹری نے ناظرین کو پہلی مرتبہ ملکہ اور ان کے خاندان کے ایک سال تک کی عوامی اور ذاتی زندگی کے متعلق آگاہی دی تھی

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنکیرنارفون کاسل میں ایک تقریب کے دوران ملکہ نے باضابطہ طور پر اپنے بیٹے پرنس چارلس کو پرنس آف ویلز کے شاہی اعزاز کے ساتھ نوازا۔ انھیں یہ اعزاز نو برس کی عمر میں ملا تھا مگر ملکہ نے اصرار کیا تھا کہ ان کی اعزاز کی تقریب کا اس وقت تک انتظار کیا جائے جب تک وہ اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ نہیں لیتے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشناپنے دور حکمرانی کے دوران ملکہ کی اکثر تصاویر میں کورگی نسل کے کتے ان کے ساتھ دکھائی دیے۔ شاہی خاندان نے اس نسل کے کتے اس وقت پالنا شروع کیے تھے جب سنہ 1933 میں جارج ہشتم اپنے بیٹیوں کے لیے ایک کارگی نسل کا ڈوکی نامی کتا لے کر آئے تھے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنسنہ 1977 میں ملک میں ملکہ کے دور حکمرانی کی سلور جوبلی کی تقریبات منائی گئیں۔ ملکہ کو ملک کے دورے کے دوران چاہنے والے عوام سے ملاقات کا موقع ملا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنملکہ نے دس ہفتوں کے دوران 36 کاونٹیز کا دورہ کیا، جس میں ایون بھی شامل تھی جہاں انھوں نے لوگوں کو گرم موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔ انھوں نے تقریبات میں دنیا بھر میں 56 ہزار میل کا سفر بھی کیا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنملکہ اور ڈیوک کونکورڈ جہاز کو ہاتھ ہلاتے ہوئے جب وہ شاہی بحری کشتی بریٹانیہ کے قریب نچلی پرواز کرتے ہوئے گزرا، شاہی جوڑا اس وقت باربادوس کے قریب تھا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنسالہا سال ملکہ کی عوامی ذمہ داریاں جاری رہیں، ملکہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا کو شاہی نیوزی لینڈ پولینیشن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی موقعے پر نیوزی لینڈ کی مقامی ماؤری آبادی کی جانب سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشناگست 1979 میں شہزادہ فلپ کے انکل اور ملکہ کے کزن لوئس ماؤنٹبیٹن فرسٹ ارل ماؤنٹبیٹن آف برما آئرلینڈ میں ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے جب وہ اپنی کشتی پر تھے۔ وہ شاہی خاندان کے قریب سمجھے جاتے تھے اور لارڈ ماؤنٹبیٹن نے بہت سے اعلیٰ فوجی عہدوں پر فرائض انجام دیے اور ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی گئی تھیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1981 میں الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے چارلس نے لیڈی ڈیانا سپینسر سے شادی کی۔ چارلس اور ڈیانا کے دو بیٹے ہوئے جن کے نام ولیم اور ہیری رکھے گئے۔ مگر اس کے بعد دونوں میں طلاق ہوئی۔ 1997 میں پیرس میں ڈیانا کی ایک کار حادثے میں موت ہوئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن1992 میں کرسمس کی تقریر کے دوران ملکہ نے اپنے 'پریشانی کے سال' کا ذکر کیا۔ اس سال ان کے تین بچوں کی شادیاں ٹوٹیں اور ونڈزر کاسل میں آتشزدگی ہوئی

،تصویر کا ذریعہDavid Cooper/Alamy

،تصویر کا کیپشنعوام نے اس بات کی مخالفت کی کہ حکومت محل کی مرمت کے اخراجات برداشت کرے گی۔ تاہم پیسے جمع کرنے کے لیے بکنگھم پیلس کو عوام کی آمد کے لیے کھول دیا گیا۔ بسلی میں ملکہ نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے ساتھ سٹینڈرڈ ایس اے 80 رائفل سے آخری گولیاں چلائیں

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشن1997 میں ویلز کی شہزادی ڈیانا کی موت پر ملکہ کو عوامی سطح پر سامنے نہ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بالآخر انھوں نے بکنگھم پیلس سے لوگوں کی جانب سے پیش کیے گئے خراج تحسین کو دیکھا اور قوم سے براہ راست خطاب کیا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنگلاسگو میں کاسل ملک نامی علاقے میں ملکہ الزبتھ نے مسز سوزین مک کیرن کے ساتھ چائے پی۔ یوں شاہی خاندان نے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لیے غیر رسمی حکمت عملی اپنائی تھی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسال 2000 میں مادر ملکہ نے اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ انھیں مبارکباد پیش کرنے وہاں شہزادی مارگریٹ اور ملکۂ الزبتھ دونوں موجود تھے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسال 2002 میں ملکہ الزبتھ کی بہن شہزادی مارگریٹ کی موت کے سات ہفتے بعد ان کی والدہ مادر ملکہ کی وفات ہوگئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس موسم گرما کے دوران ملکہ نے گولڈن جوبلی کے موقع پر لوگوں کی بے انتہا حمایت کا لطف حاصل کیا۔ دی مال پر اس شام پریڈ اور دیگر تقریبات دیکھنے دس لاکھ لوگ جمع ہوئے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنسنہ 2005 میں ملکۂ الزبتھ نے اپنے سب سے بڑے بیٹے کو دوبارہ شادی کرتا دیکھا۔ شہزادہ چارلس ایک سول تقریب میں ونڈزر گلڈہال میں کمیلا پارکر بولز سے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنابردین شائر میں بریمر ہائی لینڈ گیمز کے دوران الزبتھ، ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا، ویلز کے شہزادے اور ڈچز آف کورنوال ایک ساتھ ہنستے ہوئے نظر آئے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنسال 2007 میں روہیمپٹن میں لان ٹینس ایسوسی ایشن کے نئے صدر دفتر کے افتتاح کے موقع پر بارش ہونے لگی تو ملکہ نے اپنی چھتری نکال لی

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشن80ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب کے موقع پر انھوں نے گروچو مارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 'کوئی بھی بوڑھا ہوسکتا ہے۔ آپ کو صرف لمبی زندگی گزارنا ہوگی'

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشناواخر کے برسوں میں ان کے لیے سب سے خوشگوار تقاریب میں سے ایک ان کے پوتے شہزادہ ولیم کی 2011 میں کیتھرین مڈلٹن سے شادی تھی۔ اس تصویر میں شہزادہ ولیم اور ان کی نئی دلہن ملکہ کے سامنے جھکتے نظر آ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنانگلسی میں آر اے ایف ویلی نامی فضائی اڈے میں تیز ہوا چل رہی تھی جب ملکۂ الزبتھ اور شہزادہ فلپ وہاں تعینات شہزادہ ولیم سے ملنے پہنچے۔ اس موقع پر ملکہ کی ٹوپی تقریباً اڑنے ہی والی تھی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن2012 میں ڈائمنڈ جوبلی یعنی دورِ حکمرانی کے 60 سال مکمل ہونے پر انھوں نے برطانیہ میں لیسٹر کا دورہ کیا
،تصویر کا کیپشناس کے بعد انھوں نے لندن اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں ان کے ساتھ اداکار ڈینیئل کریگ بطور جیمز بانڈ نظر آئے

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشن207ویں اسکاٹ گولڈ کپ میں ملکہ کے گھوڑے 'ایسٹیمٹ' کی فتح ہوئی۔ انھوں نے اور ان کے ریسنگ مینجیر جان وارن نے اس کا خوب جشن منایا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشن9 ستمبر 2015 کو الزبتھ کے دور حکمرانی (جسے 23226 دن، 16 گھنٹے اور قریب 30 منٹ گزر گئے تھے) نے ملکہ وکٹوریا کے طویل دور کو پیچھا چھوڑا تھا۔ یہ دن انھوں نے سکاٹ لینڈ میں گزارا جہاں ایک نئی ریلوے کا افتتاح کیا گیا

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنجون 2016 میں ملکہ الزبتھ کی سالگرہ کی سرکاری تقریب کے موقع پر شاہی خاندان کے دیگر افراد نے آ کر انھیں مبارکباد پیش کی۔ اس سال وہ 90 سال کی ہوئی تھیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملکۂ الزبتھ نے اپنی عوامی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور ڈیوک آف ایڈنبرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اس دوران اکیلی ہوتی تھیں۔ ملکہ نے 2018 میں اپنے گھوڑے 'سپارکلر' کو رائل ونڈزر ہارس شو میں مقابلہ کرتے دیکھا تھا

،تصویر کا ذریعہChris Allerton / SussexRoyal

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں ملکہ کو اپنے پوتے ڈیوک آف سسیکس، ان کی اہلیہ اور ان کے بچے آرچی کے علاوہ ڈچز آف سسیکس کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنملکہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کا انتقال 99 برس کی عمر میں 9 اپریل 2021 کو ہوا۔ ان دونوں کا ساتھ چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک قائم رہا۔ ملکہ کی یہ تصویر پرنس فلپ کے جنازے کے موقع پر لی گئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہDuchess of Cambridge

،تصویر کا کیپشنملکہ کے ورثا میں ان کے چار بچے، آٹھ پوتے پوتیاں اور نواسا، نواسی اور 11 پڑپوتے پڑپوتیاں شامل ہیں۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔