ایران نے ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کی، امریکی سیکریٹری دفاع کا دعویٰ
امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کو مارنے کی کوشش کی۔
امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ڈین کین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکہ نے ’صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یونٹ کے رہنما کو ہلاک کر دیا۔‘
سنہ 2024 میں امریکی حکومت نے ایک افغان اور ایرانی
سنہ 2024 میں امریکی حکومت نے ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے قبل ان کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں ایک افغان شہری اور میبنہ ایرانی شخص کے خلاف الزامات عائد کیے تھے۔
محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ 51 سالہ فرہاد شکیری کو ٹرمپ کو قتل کرنے کا ’منصوبہ بنانے‘ کا کام سونپا گیا تھا۔
مین ہٹن کی عدالت میں دائر درخواست میں استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک اہلکار نے ستمبر میں فرہاد شکیری کو ہدایت کی کہ وہ ٹرمپ کی نگرانی اور قتل کا منصوبہ بنائیں۔









