ناسا کے پرسیویرینس روور کے کیمروں سے مریخ کی سطح کی پہلی جھلکیاں

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنپرسیویرینس کے نیو کیم کی مدد سے لی گئی مریخ کی سطح کی ایک متاثر کن تصویر
مطالعے کا وقت: 2 منٹ

ناسا کا پرسیویرینس روور 18 فروری کو سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ پر اترا تھا۔

اس وقت سے اب تک اس نے اپنے گردو نواہ کی کچھ حیران کن تصاویر بھیجی ہیں۔ یہ روور اس وقت مریخ کے جزیرو کریٹر یا گڑھے میں موجود ہے جو تقریباً 50 کلومیٹر چوڑا ہے۔

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/MSSS

،تصویر کا کیپشنزمین پر موجود انتہائی حساس دوربین کی مدد سے لی گئی اس تصویر میں پرسیویرینس کے مختلف حصوں کو مریخ کی سطح پر دیکھا جاسکتا ہے

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنیہ وہ پہلی رنگین تصویر ہے جو مریخ کی سطح پر اترنے کے بعد پرسیویرینس سے موصول ہوئی

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/UArizona

،تصویر کا کیپشنچھ روز بعد لی گئی اس تصویر میں پرسیویرینس (سفید رنگ میں) اور اس کے گرد لینڈنگ کے دوران پڑنے والے نشان نظر آ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنپرسیویرینس پر کئی ایسے جدید آلات نصب ہیں جن کی مدد سے وہ مریخ کے جغرافیے، ماحول اور درجہ حرارت کے بارے میں معلومات اکٹھی کر سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنپرسیویرینس کے کرین نما بازو پر نصب یہ آلہ PIXL کہلاتا ہے۔ اس کی مدد سے روور مریخ کی سطح پر موجود کیمیائی اجزا کا مشاہدہ کر سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنPIXL میں ایک کیمرہ بھی شامل ہے جو مریخ کی سطح کی ہائی ریزولوشن تصاویر بھی بنا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/ASU/MSSS

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر ناسا کے سائنسدانوں نے روور پر لگے ماسٹ کیم-زی کی مدد سے کھینچی گئی 142 تصاویر کو جوڑ کر بنائی ہے جس میں روور کے ارد گرد 360 ڈگری کا منظر دیکھا جا سکتا ہے

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/ASU/MSS

،تصویر کا کیپشنمریخ کی سطح پر موجود پتھر جن پر ہوا اور آندھی کے آثرات صاف نظر آ رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/ASU/MSSS

،تصویر کا کیپشنجزیرو گڑھے کی حدود

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/ASU

،تصویر کا کیپشنمریخ کی پتھریلی سطح کا ایک منظر

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech/ASU

،تصویر کا کیپشنمریخ کا ایک ریگستان نما حصہ

،تصویر کا ذریعہNASA/JPL-Caltech/ASU

،تصویر کا کیپشنبڑے اور چھوٹے پتھروں کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ کی سطح پر موجود چیزوں پر بھی ہوا ویسے ہی اثر انداز ہوتی ہے جیسے زمین پر

،تصویر کا ذریعہNASA/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر اس وقت لی گئی جب پرسیویرینس کو سکائی کرین کے ذریعے مریخ کی سطح پر اتارا جا رہا تھا

،تصویر کا ذریعہNasa/JPL-Caltech

،تصویر کا کیپشنلینڈنگ کے دوران سیارے کی سطح سے 11 کلومیٹر کی بلندی پر پرسیویرینس کا پیراشوٹ کھلا تھا

یہ بھی دیکھیے

YouTube پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

YouTube پوسٹ کا اختتام, 1

YouTube پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

YouTube پوسٹ کا اختتام, 2

تمام تصاویر بشکریہ ناسا/جیٹ پروپلشن لیب/کیل ٹیک