پاکستان میں تحریکِ طالبان کی کارروائیاں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
پاکستان میں تحریکِ طالبان کی کارروائیاں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کی کارروائیوں اور اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ صرف پچھلے سال پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ 2023 کے مقابلے میں 66 فیصد کا اضافہ ہے۔
ٹی ٹی پی پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے بظاہر اتنا بڑا اور مشکل چیلینج کیوں بن گئی ہے؟ ٹی ٹی پی کیسے ایک آرگینائزڈ تنظیم بن گئی اور اب اس نے اپنا لائحہ عمل کس طرح بدلا ہے۔ بی بی سی سیربین میں ان سب سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: سید علی کاظمی
رپورٹر: عزیز اللہ خان
کیمرہ پرسن: بلال احمد
ریسرچ: سارہ عتیق



