’ایئر کار‘: جو دو منٹ 15 سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے
اُڑنے والی گاڑی یا فلائنگ کار کے ایک آزمائشی ماڈل نے سلوواکیہ کے شہروں نیترا اور براٹیسلاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔
کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ 'ایئر کار' کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔
اس کے موجد پروفیسر سٹیفن کلین کا دعویٰ ہے کہ یہ کار ایک ہزار کلومیٹر تک اور 8200 فٹ کی بلندی پر اُڑ سکتی ہے اور اس نے ہوا میں اب تک کل 40 گھنٹے پرواز کی ہے۔
اسے کار سے ہوائی جہاز بننے میں صرف دو منٹ 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔
